83921 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
ہم زوجین نے باہمی رضامندی سے بیوی کی زمین پر مکان بنایا تھا اور زبانی طے کیا تھا کہ مل کر قرض وغیرہ کی ادائیگی کریں گے جوکہ ہوگیاہے ، ابھی میری شادی بچوں کی خالہ سے ہونی ہے تو کیا ہم اس مکان میں رہائش رکھ سکتے ہیں؟ جبکہ اس میں بچوں کا حصہ بھی آئے گا ؟ کیا جو مکان مل کر تعمیر کیا وہ سارا وراثت میں جائے گا ؟
اگر میں بچوں کو مکمل دینا چاہوں تو کیا حکم ہے؟ جبکہ میں جوان ہوں اور دوبارہ شادی بھی کرنی ہےجوکہ بچوں کی خالہ سے ان شاء اللہ ہو گی۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ زمین مرحومہ کے ترکہ میں شامل ہے،اس لئے اس میں تمام ورثہ کاحق ہے،تعمیراگرآپ نے اپنی ذاتی رقم سے کی ہے توتعمیرکے مالک آپ ہیں،لہذااس صورت میں خالی زمین کی قیمت اورتعمیرکے ساتھ قیمت معلوم کرلی جائے،خالی پلاٹ کی قیمت میں سےبچوں کے حصہ میں آنے والی رقم بچوں کے لئے الگ کرلی جائے اور آپ پوری جگہ کے مالک بن جائیں، واضح رہے کہ اگرآپ اپناحصہ بچوں کے لئے چھوڑدیں یہ توبہت ہی اچھاہے۔
حوالہ جات
۔۔۔
محمد اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۱۹/ذی قعدہ ۱۴۴۵ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |