84126 | نماز کا بیان | امامت اور جماعت کے احکام |
سوال
مجھے گیس کا مسلہ ہے، میرا وضو باقی نہیں رہتا ،شرعی معذور بھی نہیں ہوں ،میرا وضو تقریباً ہر نماز میں ٹوٹ جاتا ہے ،کوئی نماز ہی مکمل کر پاتا ہوں ،جو مکمل کرتا ہوں اس میں بھی دماغ اسی طرف لگا رہتا ہے، جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا بہت مشکل ہے، بار بار صف توڑ کر نکلنا پڑتا ہے، بہت شرمندگی ہوتی ہے ساری مسجد میں مشہور ہو چکا ہوں، میرے لیے کیا حکم ہے کیا میں صف سے الگ ہو کر نماز پڑھ سکتا ہوں یا جماعت چھوڑ کر اکیلے نماز پڑھوں یا ریح روک کر نماز جاری رکھ سکتا ہوں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگرریح روک کرجماعت کے ساتھ نمازپڑھناممکن ہوتوجماعت کے ساتھ نمازپڑھیں،اگرممکن نہ ہوتومذکورہ عذرکی وجہ سے جماعت کی نمازچھوڑکر انفرادی نمازپڑھنادرست ہے۔
حوالہ جات
الدر المختار للحصفكي (ج 1 / ص 481):
ولو أضعفه عن القيام الخروج لجماعة صلى في بيته قائما، به يفتى خلافا للاشباه
محمد اویس
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۲۲/ذی الحجہ۱۴۴۵ ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |