03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
والدہ،شوہر،دوبیٹوں اور دو بیٹیوں کے درمیان تقسیم میراث
84195میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

ایک خاتون کا دورانِ آپریشن انتقال ہوگیا،کیس کورٹ میں داخل ہوا جہاں کورٹ نےآرڈر جاری کئے کہ دیت کی رقم ورثا میں تقسیم کی جائے،دیت کی کل رقم 6,757,902 روپے ہے،جبکہ ورثا میں خاتون کی والدہ،شوہر،دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں،یہ رقم کس حساب سے تقسیم ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ رقم (6,757,902)میں ورثا کے حصوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

ٕنمبرشمار

ٕوارث

عددی حصہ

فیصدی حصہ

رقم میں حصہ

1

شوہر

72/18

25%

1,689,475.5

2

والدہ

12/72

16.666%

1,126,317

3

ہر بیٹا

14/72

19.444%

1,314,036.5

4

ہربیٹی

07/72

9.722%

657,018.25

 

 

 

 

 

 

 

نیز مذکورہ رقم کے علاوہ بھی وہ سونا،چاندی،نقدی،جائیداد یا ان کے علاوہ کوئی بھی چھوٹی بڑی چیز جو وفات کے وقت اس خاتون کی ملکیت میں تھی مذکورہ بالا فیصدی حصوں کے مطابق ورثا میں تقسیم ہوگی۔

حوالہ جات

............

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

02/محرم الحرام1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب