84277 | نماز کا بیان | نماز کےمتفرق مسائل |
سوال
نماز میں کرسی استعمال کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
جن افراد کے لیے کرسی پر نماز پڑھنا شرعاً جائز ہوان کے لیےکرسی استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ وہ کرسی کا پچھلا پایہ صف کی لکیر پر رکھیں،اس صورت میں کرسی پر نماز پڑھنے والا جماعت کے دوران نہ تو بقیہ نمازیوں سے آگے ہو گا اور نہ ہی پیچھے۔
حوالہ جات
محمد حمزہ سلیمان
دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی
۱۱.محرم۱۴۴۶ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |