| 84591 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
طلاق شدہ عورت کی چھوٹی بیٹی ہے،اگر یہ مطلقہ عورت دوسری شادی کرلیتی ہے تو یہ بچی دوسرے شوہر کے لیے محرم ہوگی یا نا محرم؟اس سے پردہ ہوگا یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
والدہ جب شادی کرلے اور دوسرے شوہر سے ازدواجی تعلق قائم ہوجائے تو بچی سوتیلے والد کی محرم بن جائے گی،اب اس شخص سے پردہ واجب نہیں،البتہ اگر فتنے کا اندیشہ ہوتو پھر بچی کو ان سے دور رکھنا لازم ہوگا۔
حوالہ جات
أحکام القرآن للجصاص (3/69):
" أن الربائب لايحرمن بالعقد على الأم حتى يدخل بها أو يكون منه ما يوجب التحريم من اللمس و النظر على على ما بيناه فيما سلف هو نص التنزيل في قوله تعالى: فإن لم تكونوا دخلتم بهن فلا جناح عليكم."
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
06/ صفر 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |


