| 84540 | جائز و ناجائزامور کا بیان | بچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل |
سوال
محمد سبحان نام رکھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سبحان عربی زبان کا لفظ ہے جو گرامر کے اعتبار سے مصدر ہے جس کا مطلب کسی کو پاک یا بے عیب ٹھہرانا ہے۔اضافت یعنی اس کے آگے دوسرا نام لگائے بغیر اس نام کا کوئی خاص مطلب نہیں بنتا، لہذا سبحان نام رکھنا اگرچہ درست ہے لیکن اکابر کے نزدیک پسندیدہ نہیں، اس لیے بہتر ہے کہ اسلامی ناموں میں سے کوئی دوسرا نام رکھ لیاجائے۔
حوالہ جات
فتاوی محمودیۃ (29/223) نقلا عن السعایۃ:
قلت ومن هنا صح ذلك أن تسمية العوام اطفالهم بعبد السبحان مما لا معنى لهاويجب نهيهم عنه فان العبودية لاتضاف الا الى اسم من اسماء الله تعالى والسبحان ليس علماله ولا وصفا له بل هو مصدر فاحفظه فانه من الفوائدالنفيسة، سعايه ، ج 2 ص 164 فقط واللہ سبحانہ تعالیٰ اعلم۔
اسامہ مدنی
دارالافتا ء جامعۃالرشید،کراچی
11/ صفر/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | اسامہ بن محمد مدنی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


