03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
والد کا زندگی میں جائیداد کی تقسیم سے انکار کرنا
84576میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

والد کی موجودگی میں بیٹا والد کی جائیداد میں شریک ہے یانہیں؟ اور بیٹا والد سے جائیداد تقسیم کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے یانہیں؟

والد صاحب کا یہ کہنا شرعاً کیسا ہے کہ زندگی میں میں کسی بھی بیٹے کو کچھ دینے کےلئے تیار نہیں ہوں،لہذا جس بیٹے نے بھی الگ ہونا ہےوہ محنت و مزدوری کر کے اپنا خرچہ خود برداشت کرے،فی الحال جائیداد میں سے کسی کوکچھ نہیں دیا جائے گا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

انتقال سے پہلے ہر شخص  اپنی تمام جائیداد اور دیگر املاک کا تنہا مالک ہے اور اس میں تصرف کا اسے مکمل اختیار حاصل ہے، اس میں بچوں اور دیگر وارثوں کا کوئی حق نہیں اور نہ ہی کوئی اولاد اپنے والد سے اْس کی زندگی میں اپنے حصہ کا مطالبہ کرسکتی ہے، کیونکہ میراث کا تعلق آدمی کے مرنے کے بعد سے ہے،لہذا بیٹے کے اس مطالبہ کی شرعا کوئی حیثیت نہیں اور والد کے ذمے اس کے مطالبے کو پورا کرنا شرعا لازم نہیں۔

البتہ والد از خود اولاد میں جائیداد تقسیم کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں،اس صورت میں عام حالات میں سب اولاد(بیٹے،بیٹیاں) میں برابر برابر تقسیم کریں،کسی وجہ ترجیح کے بغیر کسی کو دوسروں سے زیادہ نہ دے۔

حوالہ جات

"درر الحكام شرح مجلة الأحكام " (3 / 210):

"كل يتصرف في ملكه المستقل كيفما شاء أي أنه يتصرف كما يريد باختياره أي لا يجوز منعه من التصرف من قبل أي أحد هذا إذا لم يكن في ذلك ضرر فاحش للغير . انظر المادة ( 1197 ) . كما أنه لا يجبر من أحد على التصرف أي لا يؤمر أحد من آخر بأن يقال له : أعمر ملكك وأصلحه ولا تخربه ما لم تكن ضرورة للإجبار على التصرف ".

"البحر الرائق شرح كنز الدقائق ": (ج 20 / ص 110) :

"يكره تفضيل بعض الأولاد على البعض في الهبة حالة الصحة إلا لزيادة فضل له في الدين وإن وهب ماله كله الواحد جاز قضاء وهو آثم، كذا في المحيط. وفي فتاوى وفي الخلاصة المختار التسوية بين الذكر والأنثى في الهبة".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

13/صفر 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب