84603 | سود اور جوے کے مسائل | مختلف بینکوں اور جدید مالیاتی اداروں کے سود سے متعلق مسائل کا بیان |
سوال
ہم نے ایک بیان میں سنا کہ کنوینشنل بینک کےسیونگ اکاؤنٹ سےملنے والی اضافی رقم سود ہے،لقطے کے حکم میں ہے اور اس کو وصول کرکے صدقہ کرنا ضروری ہے۔پوچھنا یہ ہےکہ کیا کنوینشنل بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کنوینشنل بینک لوگوں سےرقوم قرض کےطورپر لیتا ہےاوراسی قرض پران کو کچھ فیصداضافی دیتا ہےجوسود ہےاورسودکا لین دین حرام ہے،اس لئے کنوینشنل بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنا جائز نہیں۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 166)
) وله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به ويأتي تمامه.
محمد حمزہ سلیمان
دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی
۱۳.صفر۱۴۴۶ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد حمزہ سلیمان بن محمد سلیمان | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |