84658 | قرآن کریم کی تفسیر اور قرآن سے متعلق مسائل کا بیان | متفرّق مسائل |
سوال
انٹرنیٹ پر مختلف عربی کورسز چل رہے ہیں ، وہ سیکھ کر قرآن پر تدبر کر سکتے ہیں ۔ قرآن پر تدبر کرنے کے لیے کون کون سے علم سیکھنے ضروری ہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
قران کا تدبر دو قسم کا ہے ، ایک ہے قرآن سے مسائل و احکام کا استباط کرنا ہے ، اس کے لیےتقریبا ۱۷ علوم سیکھنے ضروری ہیں ۔یہ علماء کا کام ہے۔
دوسری قسم کا تدبر، قرآن سے نصیحت حاصل کرنا ، اس کے واقعات سے عبرت لینا ، جنت و جہنم کے واقعات سے نصیحت لینا، قرآن کے ظاہری احکام جان کر اس پر عمل کرنا ۔
اس مقصد کے لیے اگرچہ بہتر یہی ہےکہ کسی مستند عالم سے ترجمہ و تفسیر سیکھ کر قرآن پر تدبر کیا جائے،تاہم اگر کوئی عربی گرائمر وغیرہ سیکھ لے اور کسی بھی مستند ترجمے و تفسیر کو سامنے رکھ کر، قرآن کی نصیحتوں پر غور و فکر کرے تو یہ بھی جائز ہے ۔
حوالہ جات
الموسوعة الفقهية الكويتية (33/ 38):
كتاب الله بحره عميق، وفهمه دقيق، لا يصل إلى فهمه إلا من تبحر في العلوم وعامل الله بتقواه في السر والعلانية، وأجله عند مواقف الشبهات (3) ، ولهذا قال العلماء: يحرم تفسير القرآن بغير علم، والكلام في معانيه لمن ليس من أهلها، وأما تفسيره للعلماء فجائز حسن، والإجماع منعقد عليه، فمن كان أهلا للتفسير جامعا للأدوات التي يعرف بها معناه، غلب على ظنه المراد، فسره إن كان مما يدرك بالاجتهاد.
محمد سعد ذاكر
دارالافتاء جامعہ الرشید،کراچی
16/صفر /1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد سعد ذاکر بن ذاکر حسین | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |