| 84770 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
اس مکان پر بینک کا جو قرض میں نے ادا کیا تھا، اس حوالے سے تمام حضرات متفقہ طور پر کٹوتی پر راضی ہیں ۔اس کاحکم بتادیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
1۔جو رقم نے آپ نے قرض کی ادائیگی کے لیے دی تھی،اگر دیتے وقت یہ نیت تھی کہ یہ رقم قرض کے طور پر دے رہا ہوں،وقت آنے پر دوبارہ وصول کروں گا،تو ابھی آپ وہ رقم لے سکتے ہیں۔
2۔اگر دیتے وقت ہدیہ کی نیت تھی تو ابھی وصول کرنا درست نہیں،البتہ جب والدہ اور بھائی،بہن بخوشی یہ رقم دینے پر رضامند ہیں تو وصول کرسکتے ہیں۔
حوالہ جات
وفی الھندیة(4/385):
"ليس له حق الرجوع بعد التسليم في ذي الرحم المحرم، وفيما سوى ذلك له حق الرجوع إلا أن بعد التسليم لاينفرد الواهب بالرجوع، بل يحتاج فيه إلى القضاء أو الرضا أو قبل التسليم
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
27/ صفر 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


