84912 | نکاح کا بیان | جہیز،مہر اور گھریلو سامان کا بیان |
سوال
سونا آج کی قیمت کے اعتبارسے تقسیم ہوگا یا جس وقت مرحومہ کا انتقال ہواتھا اس وقت کی قیمت کے حساب سے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر مہر میں سونے کی مخصوص مقدارکی قیمت طے ہوئی تھی،اور مہرکی ادائیگی بھی معجل تھی تو نکاح کے وقت کی قیمت معتبر ہوگی،اور اگر مہر مؤجل تھا توپھر ادائیگی کے دن کی قیمت کا اعتبار ہوگااور اگر مہر خود سونے کی کوئی مخصوص مقدار مقرر کی گئی تھی تو ایسی صورت میں بھی ادائیگی کے وقت اتنا ہی سونا یا اس کی قیمت دینا لازم ہے ۔
حوالہ جات
وفی الشامیة(6/525):
"مطلب في قولهم الديون تقضى بأمثالها...قد قالوا إن الديون تقضى بأمثالها... الخ."
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
03/ ربیع الثانی 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |