03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
دوسری بیوی کی بیٹی سے اپنے بیٹے کا نکاح کروانے کا حکم
85036نکاح کا بیانمحرمات کا بیان

سوال

ایک شخص (ابراہیم) جو شادی شدہ ہے اور اس کا ایک بیٹا ہے، اور ایک اور شخص (نعمان) بھی شادی شدہ ہے اور اس کی ایک بیٹی ہے۔ اب ابراہیم کی بیوی کا انتقال ہو گیا اور نعمان نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔ اب ابراہیم نے نعمان کی طلاق یافتہ بیوی سے شادی کر لی۔ سوال یہ ہے کہ کیا ابراہیم کا بیٹا نعمان کی بیٹی سے نکاح کر سکتا ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مسئولہ میں  ابراہیم کا بیٹا نعمان کی بیٹی سے شادی کر سکتاہے بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ نہ ہو۔

حوالہ جات

الفتاوى الهندية (1 / 277)

لا بأس بأن يتزوج الرجل امرأة ويتزوج ابنه ابنتها أو أمها، كذا في محيط السرخسي.

محمد ادریس

دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی

18ربیع الثانی  1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد ادریس بن محمدغیاث

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب