85116 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
میرے دو بھائی غیر شادی شدہ ہیں، جن میں سے ایک کی شادی کی کرنی ہے، اس حوالے سےمکان میں کچھ تعمیراتی کام کروانے ہیں، اگر مکان پر ہمارا قانونی قبضہ ہو چکا ہے، تو ان تعمیراتی کاموں کی منظوری کیسے ہوگی اور تعمیراتی اخراجات کا حساب کتاب کیسے طے ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
تعمیراتی کاموں کی منظوری اور اخراجات کا حساب وکتاب سب شرکاء کی اجازت سے ہوگا اورجس کا جتنا حصہ ہے اسی کے تناسب سے اس پر اخراجات آئیں گے ۔
حوالہ جات
مجلة الأحكام العدلية (ص: 250)
المادة (1309) إذا عمر أحد الشريكين الملك المشترك بإذن الآخر وصرف من ماله قدرا معروفا فله الرجوع على شريكه بحصته أي أن يأخذ من شريكه مقدار ما أصاب حصته من المصرف.
سیدحکیم شاہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الرشید
20/4/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید حکیم شاہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |