03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
دراز ایپ میں گیم کھیلنے کاحکم
85170جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

 دراز ایپ پر گیم کھیل کر کچھ پوائنٹس حاصل کیے جاتے ہیں،جن سے پھر قیمتوں میں ڈسکاؤنٹ ملتا ہے،ایسی گیمز کھیلنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عمومی طور پرگیمز کھیلنے میں موجود خرابیوں کے باعث اسے کھیلنا جائز نہیں ہے، دنیوی طور پرمختلف قسم کی نفسیاتی اورذہنی امراض اور دینی اعتبارسےفرائض کی ادائیگی میں غفلت ہوجاتی ہے،تاہم اگر کوئی دینی یا دنیوی فائدہ ہو،مثلا کچھ وقت کےلیے نشاط مطلوب ہو،نیز اس میں کوئی عبث کام یا غیر شرعی امور کا ارتکاب نہ کیا جاتا  ہو۔ مثلا تصاوير، موسیقی، جوا  وغیرہ۔ اسی طرح کھیلنے میں اتنا غلو نہ کیا جائے  کہ جس سے شرعی فرائض میں کوتاہی یا غفلت پیدا ہوتو اس کی گنجائش ہے،لیکن آج کل  گیم کھیلنےوالااس طرح  سے گیم کاعادی بن جاتاہے کہ بسا اوقات ان شرائط کی رعایت رکھنا مشکل ہوجاتا ہے ،اس لیے بہرحال ایسی گیمز  کھیلنا کراہت سے خالی نہیں ہے۔

حوالہ جات

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

23/ ربیع الثانی 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب