85171 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
اس گیم سے حاصل ہونے والے پوائنٹس پر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا کیسا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ایسی ایپس سے حاصل کردہ پوائنٹس پر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنے کی گنجائش ہے جو کسی ناجائزاورحرام کام میں استعمال نہ ہوں،اورنہ ہی اس میں ایسی ٹرانزیکشن ہوجواسلامی اصولوں کےخلاف ہو،مثلاًجوےکی صورت میں رقم ملنا،اکاؤنٹ میں بطورقرض رقم رکھنےکی صورت میں فوائدملنا،محض لوگوں کو انوائٹ کرنے پربغیر عمل کے
باربار اجرت ملنا،فحش اشتہارت یا ناجائز کاروبار میں ملوث ہونا وغیرہ۔
ان ایپس کا ،گیمز کھیلنے پرپوائنٹس دینےکامقصد مارکیٹنگ ہوتی ہے،اورصارف کویہ پوائنٹس انعام کے طور پر دیتی ہیں،البتہ ان پوائنٹس کواستعمال کرنے کےلیے ضروری ہے کہ یہ ایپ جس کمپنی کی نمائندگی کرتی ہے وہ کمپنی سامان خریدنےیابل اداکرنےپرکوئی اضافی چارجزوصول نہ کرے،بلکہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق سامان کی قیمت اورچارجزوصول کرے،نیزکمپنی کامقصدانعامات یاریوارڈپوائنٹس دےکراپنی خراب یالوکوالٹی پروڈکٹ فروخت کرنانہ ہو
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
23/ ربیع الثانی 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |