03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اسلامک بنک میں اکاؤنٹ کھولنا
85309جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

اسلامک بینک میں اکاؤنٹ کھولنا جائز ہے یا نہیں ؟مزید یہ کہ کونسابینک سوفیصد ٹھیک ہے ؟اورکس قسم کے اکاؤانٹ کھولنا جائز ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

غیر سودی بنک یا سودی بینک کی غیرسودی ونڈو میں جہاں  بینک کے معاملات مستند مفتیان ِ کرام کی نگرانی میں ہوتے ہوں  ،ایسے  بینک میں کسی بھی قسم کا اکاؤنٹ کھولنا جائز ہے۔

بالعموم غیر سودی بنکوں میں مارکیٹنگ اور دیگر معاملات میں بھی شرعی اصولوں کی پاسداری کااہتمام ہوتاہے ،تا ہم اگر کوئی کمی کوتاہی بھی ہوجائے تو بھی اس سے آمدن پر اثر نہیں پڑتاہے ،نیز اگر کسی تجارتی عقد کےدوران کوئی آمدن مشتبہ ہو تو اسے صدقہ کیاجاتاہے ،اس لحاظ سے اس کی آمدن کومکمل حلال کہاجاسکتاہے۔

حوالہ جات

ارشاد احمدبن عبد القیوم

دار الافتاءجامعۃالرشید ،کراچی

‏08‏ جمادى الأول‏، 1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ارشاد احمد بن عبدالقیوم

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب