03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نیسلے (Nestle)کمپنی کےبائیکاٹ کرنے کاحکم
85292خرید و فروخت کے احکامخرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

ہمارا میڈیکل سٹور ہے جس میں مختلف کمپنیوں کی دوائیاں ہوتی ہیں، یہاں نیسلے (Nestle)  کمپنی کے کچھ لوگ آتے ہیں کہ ہماری مصنوعات بھی اپنی دکان میں رکھیں،  ہم نے ان سے معذرت کی  کہ نیسلے(Nestle)  کمپنی  سے ہمارا بائیکاٹ چل رہاہے ہم ان کی مصنوعات  نہیں رکھ سکتے ، انہوں نے کہا کہ اصل میں نیسلے (Nestle)  کمپنی  یہود(اسرائیل) کی مدد نہیں کرتی، بلکہ اس نے سب سے پہلے فلسطین کی مددکی  تھی اور اب بھی کر رہی ہے، تو اس کی سزا میں صرف بد نامی کے لیے یہود یا ان کے دوستوں نے اس کمپنی  کو یہود سے جوڑا کہ یہ کمپنی یہود (اسرائیل) کو فنڈنگ کررہی ہے، تاکہ لوگ اس سے بائیکاٹ کریں اور اس کمپنی کا نقصان ہوجائے  ۔

اب سوال یہ ہے کہ ان کا یہ کہنا درست ہے یا نہیں؟  اور کیا یہ کمپنی  اسرائیل کو فنڈنگ کررہی ہے یا نہیں؟ اور کیا ہم ان سے  اپنا بائیکاٹ بدستور رکھے یا ان کی بات مان کر بائیکاٹ ختم کرے ؟ برائے مہربانی دلائل کے ساتھ رہنمائی فرمائیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ ہم ہر اس کمپنی سے بائیکاٹ کرچکے ہیں جس کے بارے میں پتہ چلے کہ یہ کمپنی اسرائیل کی مدد کررہی ہے، ابھی تک تو  ہم نے نیسلے (Nestle)  کمپنی کی مصنوعات کو  رکھا نہیں، اور آئندہ بھی اگر یقین ہوجائے کہ یہ اسرائیل کی مدد کررہی ہے تو کبھی بھی اس کی مصنوعات رکھنے کے لیے تیار نہیں ہوں گے ان شاء اللہ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

گوگل سے دستیاب معلومات کے مطابق  نیسلے(Nestle) خالص سوئس (Switzerland) پبلک لمٹیڈ کمپنی ہے، جوغذائی مصنوعات تیارکرتی ہے،پوری دنیامیں اس کی مصنوعات کی فروخت ہوتی ہیں،اسرائیل بھی اس کی مارکیٹ میں شامل ہے،نیزنیسلے ایک اسرائیلی فوڈ چین کمپنی(Osem Investment Ltd) میں سرمایہ کاری کرکے مالکانہ حقوق بھی لے چکی ہے،یہ بات ہمیں کسی مستندذریعہ سے معلوم نہیں ہوسکی کہ نیسلے(Nestle) براہ راست اسرائیل کو فنڈنگ کرتی ہے،کاروباری سرگرمیاں تواسرائیل سے ہیں جیسے بہت سارے مسلم ممالک کے تجارتی تعلقات ہیں،لیکن مستقل طورپر تجارتی معاملات سے ہٹ کرفنڈنگ کے حوالہ سے مستندمعلومات نہیں مل سکی،اس لیے ہماری رائے یہ ہے کہ بائیکاٹ کے عنوان کے بجائے مقامی مصنوعات کوترجیح دینے کاعنوان اختیارکیاجائے،اس کافائدہ زیادہ ہے،کیونکہ اس سے زرمبادلہ پربوجھ بھی کم ہوگا،ملک معاشی لحاظ سے مضبوط ہوگا،دوسری طرف غیرملکی یہودی کمپنیز کی تجارت بھی خود بخودکم ہوجائے گی۔

حوالہ جات

۔۔۔

محمد اویس

دارالافتاء جامعة الرشید کراچی

 ۲/جمادی الاولی۱۴۴۶ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب