85383 | شرکت کے مسائل | شرکت سے متعلق متفرق مسائل |
سوال
اسلامک بینکنگ کا نظام جو پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک ،جیسے :دبئی،قطر،عمان،سعودی عرب وغیرہ میں رائج ہے،آیا یہ نظام اسلامک بینکنگ کے مطابق ہے یا نہیں؟اسی طرح ان ممالک کے اسلامک بنکوں میں فکس ڈپازٹ یا بینک کے ساتھ انویسمنٹ(Investment) کرنا اور اس سے نفع حاصل کرنا جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
وہ غیرسودی بینک جوباقاعدہ مستندعلمائے کرام کی زیرنگرانی کام کررہےہیں،ان میں اکاونٹ کھلواسکتےہیں،شرعااس میں کوئی حرج نہیں ،اس سےحاصل ہونےوالانفع بھی حلال ہوگا،جب تک یہ بینک مستند علماء کی نگرانی میں کام کرتے رہیں اس وقت تک ان سے معاملات کرنا جائز ہے ۔
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
10/ جمادی الاولی 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |