03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تین بیٹوں اوردوبیٹیوں میں میراث کی تقسیم کا طریقہ
81885میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

ہمارےوالد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ان کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں والدہ محترمہ  اور بڑے بھائی ان کی زندگی میں ہی وفات پاچکے ہیں۔مرحوم بھائی کی بیوہ اور تین بچیاں ہیں۔پوچھنایہ ہےکہ

١۔ کیا مرحوم بھائی کی بیوہ اورتین بچیوں کا بھی وراثت میں حصہ ہو گا؟

 ۲۔مذکورہ بالامیراث کیسے تقسیم ہوگی؟اس سے متعلق رہنمائی کی درخواست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آپ کے بڑے بھائی اوروالدہ کا انتقال جب آپ کے والد سے پہلےہی ان کی زندگی میں ہوگیا تھا تو یہ دونوں تو آپ کے والدکےوارث نہیں ہونگے ، لہذا ان کو آپ کےوالد کی میراث میں حصہ نہیں ملےگا۔

 ١۔ آپ کے بڑے بھائی کی بیوی اورتین بچیوں کا بھی شرعاً آپ کے والد کی میراث میں حصہ نہیں بنتا، البتہ اگرورثہ ان کو اپنے حصوں سے کچھ ہدیہ کرنا چاہیں یہ بہترہے، تاہم واجب نہیں۔

۲۔ ورثہ میں آپ کے والدکی میراث درج ذیل طریقے سے تقسیم ہوگی ۔

حقوقِ متعلقہ بالترکہ(کفن دفن کے اخراجات ،قرض اورثلت تک وصیت اگرکی ہو) کی ادائیگی کے بعد آپ کےمرحوم والد کی موت کے وقت چھوڑے ہوئے کل مال میں سے ان کےہر بیٹے کو   25 فیصد اورہربیٹی کو12.5 فیصد حصہ ملے گا۔

حوالہ جات

وفی "رد المحتار"

وشروطه: ثلاثة: موت مورث حقيقة، أو حكما كمفقود، أو تقديرا كجنين فيه غرة ووجود وارثه عند موته حيا حقيقة أو تقديرا كالحمل والعلم بجهة إرثه. ( رد المحتار على الدر المختار، كتاب الفرائض، شرائط الميراث، ج:6، ص:758)

تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق وحاشية الشلبي (6/ 234)

ولد الابن يحجب بالابن ذكورهم وإناثهم فيه سواء لأن الابن أقرب، وهو عصبة فلا يرثون معه.

قال اللہ تعالی :

{يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنْثَيَيْنِ}.................. [النساء:11،12]

وفی البحر الرائق (8/ 567)

 والعصبة أربعة أصناف: عصبة بنفسه وهو جزء الميت وأصله وجزء أبيه وجزء جده الأقرب.

سیدحکیم شاہ عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الرشید

7/5/1445ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب