85516 | نماز کا بیان | امامت اور جماعت کے احکام |
سوال
اگر کوئی شخص انفرادی طور پر فرض نماز پڑھ رہا ہو، تو کیا اس کے پیچھے کوئی دوسرا شخص اسے اطلاع دے کر اس کی اقتداء کر سکتا ہے یا نہیں؟رہنمائی فرمائیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورتِ مسئولہ میں اگر کوئی شخص انفرادی طور پر فرض نماز ادا کر رہا ہو تو دوسرا شخص بھی اسی فرض کو ادا کرنے کی نیت سے اس کی اقتداء کر سکتا ہے۔
حوالہ جات
"والإمام ينوي ما ينوي المنفرد ولا يحتاج إلى نية الإمامة حتى لو نوى أن لا يؤم فلانا فجاء فلان واقتدى به جاز. هكذا في فتاوى قاضي خان ولا يصير إماما للنساء إلا بالنية. هكذا في المحيط."(الفتاوی الھندیۃ : 1/66(
محمد ادریس
دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
20 ٖجماد الاولی1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد ادریس بن محمدغیاث | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |