03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
منکرات پر مشتمل پروگرام کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے کرنے کا حکم
85838جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

ہمارے گاؤں کے ایک سکول میں طلبہ کے نتائج کے حوالے سے ایک پروگرام ہر سال منعقد کیا جاتاہے ،جس میں اچھے نمبر لینے والے طلبہ کو انعامات دیے جاتے ہیں ،اس پروگرام کا ایک اہم جزو پی ٹی شو ہوتا ہے جس میں ڈھول باجے کے ساتھ ایک مخصوص قسم کا پریڈ اور رقص کیا جاتا ہے ،مزید یہ کہ وقتا فوقتا سٹیج سے ساز کے ساتھ ملی نغمے سنوائے جاتے ہیں ۔کیا ایسے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا جاسکتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

فی نفسہ تقسیم انعامات کی مجلس  کا آغاز برکت کے طور پرتلاوت کلام پاک سے کرنا مستحسن ہے،احادیث مبارکہ میں ہر اچھےکام کی ابتداء اللہ کے نام اور ذکر سے شروع کرنے کی ترغیب آئی ہے۔البتہ اس پروگرام  کےپی ٹی شو میں جو منکرات  (ڈھول باجے ،رقص وغیرہ) ہوتے ہیں،یہ شرعاً ناجائز ہیں ،اور اس کےبرے  اثرات بچوں کی تربیت پر  پڑتے ہیں، لہذا ان منکرات کو ختم کرنے کی حتی الامکان کوشش کرنا  لازم ہے ،تاکہ اللہ تعالی کی ناراضگی سے بچا جا سکے۔

حوالہ جات

أخرج الإمام أحمد في "مسنده "(مسند أحمد:8697:395/8)من حديث أبي هريرة قال : قال رسول الله صلي الله عليه وسلم : "كل كلام أو أمر ذي بال لا يفتح بذكر الله عز وجل فهو أبتر أو قال أقطع".

قا ل العلامة الحصكفي رحمه الله :وفي البزازية: استماع صوت الملاهي كضرب قصب ونحوه حرام لقوله عليه الصلاة والسلام: استماع الملاهي معصية والجلوس عليها فسق والتلذذ بها كفر أي بالنعمة، .....فالواجب كل الواجب أن يجتنب كي لا يسمع.(الدر المختار:652)

قال العلامة ابن عابدين رحمه الله:  وقد نقل في البزازية عن القرطبي إجماع الأئمة على حرمة هذا الغناء وضرب القضيب والرقص. (رد المحتار :259/4)

محمد فیاض بن عطاءالرحمن

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۰۹جمادی الثانیہ ۱۴۴۶ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد فیاض بن عطاءالرحمن

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب