86014 | نکاح کا بیان | محرمات کا بیان |
سوال
سوتیلی خالہ سے نکاح کا کیا شرعی حکم ہے؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سوتیلی خالہ (یعنی اپنی ماں کے علاوہ باپ کی دوسری منکوحہ کی بہن) سے نکاح کرنا شرعاً جائز ہے، بشرط یہ کہ کوئی اور شرعی ممانعت موجود نہ ہو، اس لیے کہ ان کا آپس میں کوئی نسبی تعلق نہیں ہے۔
حوالہ جات
( الفتاوى الهندية :1 / 277)
"لا بأس بأن يتزوج الرجل امرأة ويتزوج ابنه ابنتها أو أمها، كذا في محيط السرخسي".
محمد ادریس
دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
21 جماد الثانیہ1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد ادریس بن محمدغیاث | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |