86052 | وقف کے مسائل | وقف کے متفرّق مسائل |
سوال
ہمارے ملک کے بیشتر قومی مدارس میں ایک قاعدہ رائج ہے کہ اگر کوئی طالب علم درس میں حاضر نہ ہو، یا امتحان میں ناکام ہو، یا مدرسے کے کھلنے کی تاریخ پر بروقت حاضر نہ ہو، یا کسی اور خلاف ورزی کا مرتکب ہو، تو مدرسے کی انتظامیہ ایسے طلبہ کا کھانا بند کر دیتی ہے ۔کھانے کا انتظام یہ ہوتا ہے کہ جو زکوۃ مدرسے میں آتی ہے، طلبہ کو مالک بنا کر ان کی خوراک پر خرچ کی جاتی ہے۔اسی طرح لوگ جو صدقات مدرسے کودیتے ہیں ، اس سے بھی کچھ طلبہ کی خوراک کا بندو بست کیا جاتا ہے ۔ کھانا بند ہونے پر طالب علم کھانا اپنے پیسوں سے خریدتے ہیں ،اور اکثر مدارس میں جب تک کھانا بند رکھا جاتا ہے ، اس مدت کا خرچ واپس نہیں کیا جاتا۔ سوال یہ ہے کہ شریعت کی نظر میں اس طرح کھانا بند کرنا جائز ہے ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
طالب عالم جب سال کے شروع میں داخلہ فارم پر کرتا ہے ، تو اس میں وعدہ کرتا ہے کہ میں مدرسہ کے قواعد وضوبط اورنظم کی پوری طرح پابندی کرونگا، اس کے بعد طالب علم کا مدرسہ کے نظم کی پابندی نہ کرنا ، بلاعذرسبق میں ناغے کرنا ، امتحان میں ناکام ہونا وعدہ کی خلاف ورزی ہے جوکہ ناجائز اور گناہ ہے ، ایسا طالب علم مدرسہ کی سہولیا ت کا مستحق نہیں رہتا ، چونکہ ارباب مدرسہ نےکھانا وظیفہ کا ان طلبہ سے وعدہ کیاہےجو مدرسہ کے ضابطہ کی پابندی کرکے مستعدی کے ساتھ پڑھتے ہیں، لہذاارباب مدرسہ کا غفلت برتنے والے طلبہ کو کھانے سے محروم کرنا درست ہے ۔
صورت مسئولہ میں اگر انتظامیہ نے پڑھائی میں سستی اورغفلت کی وجہ سے طلبہ کا کھانا بند کردیا ، تو شرعا اسکی گنجائش ہے ۔(ماخوذ از تبویب : 60546)
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 382):
قال في البحر واستفيد من عدم صحة عزل الناظر بلا جنحة عدمها لصاحب وظيفة في وقف بغير جنحة وعدم أهلية واستدل على ذلك بمسألة غيبة المتعلم، من أنه لا تؤخذ حجرته ووظيفته على حالها إذا كانت غيبته ثلاثة أشهر، فهذا مع الغيبة فكيف مع الحضرة والمباشرة وستأتي مسألة الغيبة وحكم الاستنابة في الوظائف قبيل قول المصنف ولاية نصف القيم إلى الواقف، وفي آخر الفن الثالث من الأشباه إذا ولى السلطان مدرسا ليس بأهل لم تصح توليته؛ لأن فعله مقيد بالمصلحة خصوصا إن كان المقرر عن مدرس أهلا فإن الأهل لم ينعزل وصرح البزازي في الصلح، بأن السلطان إذا أعطى غير المستحق فقد ظلم مرتين بمنع المستحق وأعطاه غير المستحق اهـ ملخصا. .
منیب الرحمنٰ
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
26/جمادی الثانیہ /1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | منیب الرحمن ولد عبد المالک | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |