86102 | خرید و فروخت کے احکام | خرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
موجودہ حالات میں امریکی پلیٹ فارم upwork پر فری لانسنگ کرنا کیسا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
فری لانسنگ خدمات فراہم کرنے کا ایک ایسا طریقہ ہے ، جس میں افراد یا ادارے اجرت کے عوض اپنے گاہکوں کو مخصوص کام یا وقت کے لئے آنلائن اپنی خدمات مہیا کرتے ہیں ،جبکہ فری لانسنگ پلیٹ فارمز،جیسے Upworkفری لانسرز اور کلائنٹس کے درمیان رابطے کا ذریعہ بنتے ہیں،اور مختلف ذرائع مثلاً اشتہارات،فری لانسرز سے پلیٹ فارم استعمال کرنے کی فیس اور دیگر پریمیم سہولیات کے عوض آمدنی حاصل کرتے ہیں۔
اصولی طور پر فری لانسنگ کا کام کرنا شرعا درست ہے،تاہم اس کے لئے یہ شرط ہے کہ گاہکو ں اورفری لانسنگ پلیٹ فارم کے ساتھ جو بھی معاملہ کیا جائے وہ شرعی اصولوں کے مطابق ہو۔
حوالہ جات
المائدہ ) آیۃ نمبر 4)
وتعاونو ا علی البر والتقوی ولا تعاونوا على الإثم والعدوان۔
بدائع الصنائع(ج 7ص102)
ولا بأس بحمل الثياب والمتاع والطعام، ونحو ذلك إليهم؛ لانعدام معنى الإمداد، والإعانة، وعلى ذلك جرت العادة من تجار الأعصار۔
الهدايةباب الإجارة الفاسدة(ج3 ص 306)
ولا يجوز الاستئجار على الغناء والنوح وكذا سائر الملاهي لأنه استئجار على المعصية والمعصية لا تستحق بالعقد۔
الفتاوى الهندية)ج4 ص411)
فلا يجوز استئجار الآبق ولا الاستئجار على المعاصي؛ لأنه استئجار على منفعة غير مقدورة الاستيفاء شرعا۔
حسن علی عباسی
دارالافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
28/جمادی الثانیہ /1446
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حسن علی عباسی ولد ذوالفقار علی عباسی | مفتیان | مفتی محمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |