86323 | سود اور جوے کے مسائل | سود اورجوا کے متفرق احکام |
سوال
ایک ٹریڈنگ app ہے جس کا نام pocket option ہے۔ اس app کے اندر ٹریڈنگ کے کچھ اوپشن ہیں۔مثلا shares trading اس کا تو مسئلہ مجھے معلوم ہے اور ایک ہے MT4 MT5 اس میں آپ ٹریڈنگ کریں اگر آپ کو فائدہ ہواتو آپ کی مرضی، ٹریڈنگ جاری رکھیں یا بند کریں ، اگر نقصان ہوا توآپ اسے تین چار دن تک جاری رکھ سکتے ہیں، جب تک آپ کو فائدہ نہ ہو، یعنی اس میں کوئی مدت معلوم نہیں ۔ اور ایک ہے Quick trading اس میں آپ ایک منٹ یادو منٹ یادس سیکنڈ کے لئے ٹریڈنگ کرسکتے ہیں، یعنی اس میں آپ ٹائم سیٹ کرتے ہیں۔ اس میں یہ تیسری صورت کی شرعی حیثیت کیا ہے تفصیل سے وضاحت کیجیے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
یاد رہے کہ Pocket Option میںQuick Trading حقیقت میں ٹریڈنگ نہیں ہے، بلکہ ایک طریقہ کا جوا ہے ، اس میں آپ حق یا ٹکٹ خرید کر صرف یہ پیش گوئی کرتے ہیں کہ اثاثے کی قیمت ایک خاص وقت کے بعد بڑھے گی یا کم ہوگی، مثلا ہزار پاکستانی روپے کا ایک حق یا ٹکٹ خرید لیا اور آپ نے پیش گوئی کردی کہ اس وقت ایک ڈالر کی قیمت 280 پاکستانی روپے ہے اور پانچ منٹ کے بعد ایک ڈالر کی قیمت280 سے زیادہ ہوگی یا اس سے کم ہوگی،اگر آپ کی پیش گوئی درست ثابت ہو یعنی قیمت 280 روپے سے بڑھ گئی یا کم ہوگئی ، تو آپ کو اپنا سرمایہ(ہزار پاکستانی روپے) بھی ملے گا اور اس کے ساتھ 80% منافع یعنی 800 مزید بھی ملے گا اور اگرپیش گوئی غلط ہوتو آپ اپنی پوری سرمایہ کاری (ہزار روپے)کھودیتے ہیں۔
مذکورہ تفصیل کی رو سے چونکہ Quick Trading میں حقیقی اثاثے کی خرید و فروخت نہیں ہوتی، بلکہ صرف قیمت کی پیش گوئی ہوتی ہے، لہذا یہ جوا(Gambling ) اور غرر(Uncertainty) پر مشتمل ہونے کی بناء پر ناجائز اور حرام ہے۔(ماخوذ از تبویب 85777)
حوالہ جات
«تفسير الطبري» (3/ 671):
«عن مجاهد في قوله: {يسألونك عن الخمر والميسر}. قال: القمار، وإنما سمى الميسر، لقولهم: أيسروا واجزروا. كقولك: ضع كذا وكذا»
«اختلاف أبي حنيفة وابن أبي ليلى» (ص23)
«فإن أبا حنيفة رضي الله عنه كان يقول: لا يجوز ذلك. بلغنا عن ابن مسعود رضي الله عنه أنه قال: لا تشتروا السمك في الماء فإنه غرر.»
رد المحتار )6/ 403 ):
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ: قوله:( لأنه يصير قمارا) لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا ؛لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه، وهو حرام بالنص، ولا كذلك إذا شرط من جانب واحد؛ لأن الزيادة والنقصان لا تمكن فيهما بل في أحدهما تمكن الزيادة، وفي الآخر الانتقاص فقط فلا تكون مقامرة ؛لأنها مفاعلة منه.
Trading: Traders predict whether the price of a selected asset will rise or fall within a specified time frame. If the prediction is correct, a fixed payout is earned; if incorrect, the invested amount is lost.
زاہد خان
دار الافتاء جامعۃ الرشید،کراچی
10/رجب 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | زاہد خان بن نظام الدین | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |