86490 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
میرے ماموں کا انتقال ہوا،انتقال کے وقت ان کے والدین زندہ تھے،ماموں کے بچوں نے انہیں ان کا حق نہیں دیا،اب ماموں کے بہن بھائی ان کے بچوں سے اپنے والدین کا حصہ لینا چاہتے ہیں،کیا انہیں اس کا حق حاصل ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
چونکہ مرحوم ماموں کی میراث میں شرعا ان کے والدین کا حصہ بنتا تھا،اس لئے اگر ان کی زندگی میں انہیں ان کا حصہ یا حصہ کے عوض کچھ نہ دیا گیا ہو تو ان کی وفات کے بعد اب ان کی اولاد کو ان کے حصے کے مطالبے کا حق حاصل ہوگا۔
حوالہ جات
..........
محمد طارق
دارالافتاءجامعۃالرشید
19/رجب 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد طارق غرفی | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |