86663 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
بچی کا نام “انشراح” رکھنا کیسا ہے؟ایک معروف ویب سائٹ پر اس نام کو ایک جگہ مذکر بتایا گیا ہےجبکہ دوسری جگہ اس کو مونث بتایا گیا ہے۔راہنمائی کی درخواست ہے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
انشراح لفظ کے معنی ہیں :"کشادگی،فرحت ،شگفتگی"۔
"اللہ تعالیٰ کسی کا دل، حق کو قبول کرنے کے لیے کھول دے." اس معنی کے لیے بھی کنایۃً استعمال ہوتا ہے۔یہ لفظ اردو عربی دونوں زبانوں میں استعمال ہے،عَلم یعنی نام کے طور پر استعمال ہوتومذکر ہے،اس لیے اردو اور عربی لغات میں لڑکے کے نام کے طور پر مذکور ہوتاہے،تاہم ناموں میں عرف کا بھی بہت دخل ہوتاہے،لہذا اگر کسی جگہ یہ مؤنث نام رکھنے کی حیثیت سے مشہور ومعروف ہوجائے تو معنی کے لحاظ سے یہ نام رکھنے میں حرج نہیں ہے۔
نیز جب یہ لفظ مصدر کے طور پر عربی میں استعمال ہوتاہو تو پھر مذکر اور مؤنث دونوں کے لیے استعمال ہوسکتاہے۔
حوالہ جات
تاج العروس(6/503):
من المجاز: شرح الشيءمثل قولهم: شرح الله صدره لقبول الخير يشرحه شرحا فانشرح، أي وسعه لقبول الحق فاتسع ۔
شمس العلوم ودواء كلام العرب من الكلوم (6/ 3450):
[الانشراح]: انشرح صدره لقبول الشيء: أي اتسع
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
22/ رجب 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |