03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بہترین کتب کی طرف راہنمائی
86681علم کا بیانعلم کے متفرق مسائل کابیان

سوال

ایسی کتابو ں کی طرف میری راہنمائی فرمائیں جن کے پڑھنے سے مجھے فائدہ ہواور میں ان سے استفادہ کرسکوں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مستند دینی کتب کا مطالعہ کرنا چاہئے ، اگر کہیں کوئی مشکل پیش آئے  یا کوئی مقام سمجھ میں نہ آئے تو مقامی علماء کی طرف رجوع کرنا چاہئے۔

تفسیر کے مطالعہ کے لئے "معارف القرآن"(مصنف:مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ) کا مطالعہ کرنا چاہئے، احادیث کے مطالعہ کے لئے  "معارف الحدیث"(مصنف:مولانا منظور احمد نعمانی صاحب رحمہ اللہ) کا مطالعہ کرنا چاہئے اور تاریخ کے لئے  مولانا  اکبر شاہ نجیب آبادی صاحب رحمہ اللہ کی کتاب "تاریخ اسلام " کا مطالعہ کرنا چاہئے اور سیرت کے مطالعہ کے لئے حضرت ڈاکٹر محمد عبد الحیی عارفی صاحب رحمہ اللہ کی کتاب  " اسوۂ رسول اکرمﷺ"پڑھیں۔

حوالہ جات

محمد اسامہ فاروق

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

28/ رجب/1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اسامہ فاروق بن محمد طاہر فاروق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب