86753 | وقف کے مسائل | وقف کے متفرّق مسائل |
سوال
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے پڑوس میں وقف قبرستان ہے جس کے پڑوس میں ایک شخص رہتا ہے جو وقف قبرستان کی کچھ زمین پر قبضہ کرکے اس پر کاشت کاری کرتا ہےاور وہاں گوبر پھینکتا ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ پریشان ہیں۔ سوال یہ ہے کہ قبرستان کی وقف شدہ زمین کو اپنے ذاتی استعمال میں لانا کیسا ہے؟ اس میں گوبر پھینکنا جس کی وجہ سے قبرستان میں بدبو آئے کیسا عمل ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
واضح رہے کہ اگر قبرستان موقوفہ ہو، کسی کی ذاتی ملکیت نہ ہو تو اس کی زمین پر کسی کے لیے ملکیتی تصرف جیسےکہ تعمیر،زراعت وغیرہ کرنا شرعاً جائز نہیں ہوتا، بلکہ جس مقصد کے لیے وہ وقف ہے صرف اسی میں استعمال کرنا اس کو لازم ہوتا ہے۔(ماخوذ از تبویب : 81929)
لہذا اگر کوئی شخص وقف کی گئی زمین پر کاشت کاری کرتا ہے تو اس کا یہ عمل شرعا ناجائز ہے،نیز اس شخص کا قبرستان میں گوبر پھینکنا ایذا ء مسلم کا باعث ہے اور ایذاء مسلم حرام ہے۔ نبی کریم ﷺ نے راستے اور سائے کی جگہ میں گندگی پھیلانے والوں پر لعنت فرمائی ہے۔ اس لیے اس شخص کو چاہیے کہ اس عمل سے اجتناب کرے اور سابقہ عمل پر توبہ و استغفار کرے۔ محلہ والوں کو چاہیے کہ حکمت کے ساتھ اس کو سمجھائیں تاکہ فساد کی کوئی صورت نہ پیدا ہو۔
حوالہ جات
صحيح البخاري (3/ 1168):
حدثني عبيد بن إسماعيل: حدثنا أبو أسامة، عن هشام، عن أبيه، عن سعيد بن زيد بن عمرو بن نفيل:
أنه خاصمته أروى - في حق زعمت أنه انتقصه لها - إلى مروان، فقال سعيد: أنا أنتقص من حقها شيئا، أشهد لسمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: (من أخذ شبرا من الأرض ظلما، فإنه يطوقه يوم القيامة من سبع أرضين).
صحيح مسلم (1/ 156):
حدثنا يحيى بن أيوب، وقتيبة، وابن حجر جميعا، عن إسماعيل بن جعفر . قال ابن أيوب، حدثنا إسماعيل،أخبرني العلاء ، عن أبيه ، عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليهوسلم قال: « اتقوا اللعانين قالوا: وما اللعانان يا رسول الله؟ قال: الذي يتخلى في طريق الناس أو في ظلهم ».
الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار (ص379):
شرط الواقف كنص الشارع: أي في المفهوم والدلالة ووجوب العمل به، فيجب عليه خدمة وظيفته أو تركها لمن يعمل، وإلا أثم،
ارسلان نصیر
دارالافتاء ،جامعۃ الرشید ،کراچی
02/شعبان 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | راجہ ارسلان نصیر بن راجہ محمد نصیر خان | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |