86820 | جائز و ناجائزامور کا بیان | عورت کو دیکھنے ، چھونے اورجماع کرنے کے احکام |
سوال
ایسے مریض مرد جو کسی بیماری (مثلاً شوگر یا حادثے )کی وجہ سے مکمل حق زوجیت ادا کرنے کے قابل نہیں ہوں اور نہ ہی آئندہ مرض زائل ہونے کی امید ہو۔ کیا ان کے لیے موٹی تہہ والے نرم ربڑ یا سخت پلاسٹک کے مصنوعی آلے کا استعمال جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مصنوعی جنسی کھلونوں کا استعمال کرکے غیر فطری طریقے سے شہوت پوری کرنا جائز نہیں ہے۔ تاہم، اگر کوئی ایسا ربڑ یا موٹی تہہ والا کنڈوم استعمال کرے جس سے بيماری کا شکار شخص قوت حاصل کرلے اور اس کی مدد سے جماع پر قادر ہوجائےتو اس کا استعمال جائز ہے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔
محمد اسامہ فاروق
دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی
9/ شعبان/1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اسامہ فاروق بن محمد طاہر فاروق | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |