87180 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
ہمارے علاقے میں آج کل رات کو بہت سے سور نکلتے ہیں جو کہ لوگوں کی فصلوں کو خراب کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں زنا کی کثرت ہوتی ہے وہاں سور زیادہ ہوتے ہیں اور جہاں غیرت مند لوگ زیادہ ہوتے ہیں وہاں شیر زیادہ ہوتے ہیں۔ کیا اس کی کوئی حقیقت ہے؟شریعت کی روشنی میں آگاہ فرمائیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اس کی کو ئی حقیقت نہیں،یورپ کے بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں زنا کثرت سے ہو تا ہے مگر وہاں سوروں کا نام ونشان تک نہیں ہو تا۔اتنی بات لکھی ہے کہ سور ایک بے حیا جا نور ہے،اس لیے اس کو کھانے والے لوگوں میں بے حیائی کے جذبات پروان چڑھتے ہیں۔
حوالہ جات
محمد اسماعیل بن محمداقبال
دارالافتاء جا معۃ الرشید کراچی
16/رمضان المبارک 1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اسماعیل بن محمد اقبال | مفتیان | فیصل احمد صاحب / مفتی محمد صاحب |