03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ماہواری کے وقت بھول کر نماز پڑھنا ،یا تلاوت کرنا
87332پاکی کے مسائلحیض،نفاس اور استحاضہ کا بیان

سوال

رمضان میں تراویح پڑھتے ہوئے مجھے حیض آنے کا احساس ہوا، ہلکا درد بھی تھا، لیکن میں فورا  دیکھنےنہیں گئی۔ نماز مکمل کرنے کے بعد بھی بھول گئی اور قرآن پڑھنا شروع کر دیا۔ کافی دیر بعد جا کر غور سے دیکھا تو حیض واضح ہو چکا تھا۔ اب میں بہت پریشان ہوں کہ میں ناپاکی کی حالت میں نماز اور قرآن پڑھتی رہی، اور میں نے سنا ہے کہ ناپاکی میں نماز پڑھنے سے کفر ہو جاتا ہے۔ کیا واقعی ایسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ناپاکی کی حالت میں قرآن پڑھنا یا مصحف چھونا جائز نہیں ہے، البتہ اگر صرف وضو ٹوٹ گیا ہو اور غسل فرض نہ ہو تب زبانی تلاوت کرنا جائز ہے۔

صورت  مسئولہ  میں ماہواری آنے سے پہلے تک نماز پڑھنا اور تلاوت کرنا بالکل ٹھیک تھا ، ا س کے بعد ماہواری بھول کر تلاوت میں مشغول ہونا چونکہ غیر اختیاری تھا  تو اس سےکوئی گناہ نہیں  ملے گا۔

حوالہ جات

مصنف ابن أبي شيبة (4/ 82 ت الحوت):

عن الحسن، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «‌إن ‌الله ‌تجاوز لكم عن ثلاث، الخطأ، والنسيان، وما أكرهتم عليه.

حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي (1/ 293):

(ولا بأس) لحائض وجنب (بقراءة أدعية ومسها وحملها وذكر الله تعالى، وتسبيح) وزيارة قبور.

محمد اسامہ فاروق

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

يكم/ذی القعده/1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اسامہ فاروق بن محمد طاہر فاروق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب