03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
روزے کی حالت میں فرج میں ٹشو، یا کپڑا رکھنے کا حکم
87333روزے کا بیانروزے کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

رمضان میں حیض کے ختم ہونے پر میں نے غسل کر کے نماز اور روزے شروع کیے، مگر کبھی کبھار آف وائٹ(مٹیالے رنگ) سا پانی آتا تھا۔ میں نے ٹشو سے چیک بھی کیا، اور بعد میں سنا کہ اندرونی طور پر چیک کرنے سے روزہ ٹوٹتا ہے۔ اب میں اندازے سے 10روزے قضا کرنا چاہتی ہوں۔ کیا یہی کافی ہے یا کفارہ بھی دینا ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ روزہ کی حالت میں شرمگاہ میں ٹشو رکھنا ،یا کپڑا رکھ دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور  روزہ بدستور برقرار رہتا ہے۔ آپ کے ذمہ اتنے ہی روزوں کی قضاء کرنا باقی ہے جتنے روزے ماہواری کی وجہ سے نہیں رکھ پائیں تھی۔

 

حوالہ جات

حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي (2/ 397):

ولو أدخلت قطنة إن غابت فسد وإن بقي طرفها في فرجها الخارج لا.

محمد اسامہ فاروق

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

يکم/ذی القعده/1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اسامہ فاروق بن محمد طاہر فاروق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب