87526 | پاکی کے مسائل | وضوء کے فرائض |
سوال
مجھے کھانے کی پیکیجنگ پر چسپاں ٹیپ کے بارے میں پوچھنا ہےکہ کیا پیکیجنگ کھولتے وقت اس کا جو تھوڑا بہت ریزیڈو ہاتھوں پر لگ جاتا ہے یہ وضو اور غسل میں رکاوٹ ہے؟ اگر ہاں تو کیا اسے ہٹائے بغیر اگر کھانے کو ہاتھ لگائیں تو کیا وہ کھانے پر بھی لگ جائے گا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کھانے کی پیکیجنگ پر چسپاں ٹیپ کھولنےسے ہاتھوں پر جو گوندلگ جاتی ہےیااس کی چپک کا اثر/ Residue رہ جاتا ہے وہ عموما اچھی طرح ہاتھ دھو لینے سے اتر جاتا ہے،لہٰذا ہاتھ دھو لینے بالخصوص صابن سے دھونے کے بعد کسی شک و شبہہ میں نہیں پڑنا چاہیے۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار:1/ 154):
(ولا يمنع) الطهارة (ونيم) أي خرء ذباب وبرغوث لم يصل الماء تحته (وحناء) ولو جرمه به يفتى (ودرن ووسخ) عطف تفسير، وكذا دهن ودسومة . ..(قوله: به يفتى)صرح به في المنية عن الذخيرة في مسألة الحناء والطين والدرن معللا بالضرورة. قال في شرحها:و لأن الماء ينفذه لتخلله وعدم لزوجته وصلابته، والمعتبر في جميع ذلك نفوذ الماء ووصوله إلى البدن اهـ
محمدعبدالمجیدبن مریدحسین
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
5 /ذوالقعدہ /1446ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمدعبدالمجید بن مرید حسین | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب |