03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قبرستان کی وقف زمین میں مسجد بنانا
87433وقف کے مسائلقبرستان کے مسائل

سوال

 ہمارے یہاں ایک آدمی نے اپنے نواسوں کےلئے ایک جگہ قبرستان کےلئے وقف کی تھی، اب ان نواسوں میں سے بعض کی خواہش ہے کہ اس قبرستان کے کسی کونے میں ایک مسجد بنوادی جائےاور بعض اس کے خلاف رائے رکھتےہیں، اب مجھے معلوم کرنا ہے کہ اس جگہ پر مسجد بنانے کےلئے کیا موقوف علیہم میں سے ہر ایک کی اجازت کی ضرورت ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مسئولہ  میں جب مالک نے مذکورہ جگہ کو قبرستان کے لئے وقف  کیا تھا تو اس جگہ کوصرف قبرستان ہی کے مقاصد میں صرف کرنا چاہئے،لوگوں کا بعد میں اس قبرستان کے لئے وقف کردہ جگہ میں مسجد تعمیر کرنا درست نہیں ہے،اس لئے یہ جگہ خاص قبرستان  کے لئے ہی وقف کی گئی ہے۔

حوالہ جات

«حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي» (4/ 366):

«‌شرط ‌الواقف ‌كنص ‌الشارع ‌أي ‌في ‌المفهوم ‌والدلالة، ‌ووجوب ‌العمل ‌به»

«الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية» (2/ 362):

«البقعة الموقوفة على جهة إذا بنى رجل فيها بناء ووقفها على تلك الجهة يجوز بلا خلاف تبعا لها، ‌فإن ‌وقفها ‌على ‌جهة ‌أخرى ‌اختلفوا ‌في ‌جوازه والأصح أنه لا يجوز كذا في الغياثية»

مہیم وقاص

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی

13/ذی قعدہ /1446ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

مہیم وقاص بن حافظ عبد العزیز

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب