03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غریب شخص کا زکوة کی رقم سے علاج کروانا
88413زکوة کابیانان چیزوں کا بیان جن میں زکوة لازم ہوتی ہے اور جن میں نہیں ہوتی

سوال

سوال یہ ہے کہ میں کینسر کا مریض ہوں اور میرے پاس مالی وسعت نہیں ہے کہ میں اس کا علاج کروا سکوں، کیونکہ کینسر کے علاج کے اخراجات بہت زیادہ ہیں، کیا میں زکوة کی رقم لے کر اس سے علاج کروا سکتا ہوں؟ جبکہ میری ملکیت میں سونا، چاندی، نقدی، مالِ تجارت اور ضرورت سے زائد گھریلو سامان بھی نہیں ہے، اب ایک صاحب زکوة کی مد سے انجیکشن خرید کر دینا چاہتے ہیں، از راہ کرم تسلی بخش جواب دے کر ممنون فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں ذکر کی گئی تفصیل کے مطابق اگر آپ کی ملکیت میں ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر سونا، چاندی، نقدی، مالِ تجارت اور ضرورت سے زائد گھریلو سامان نہیں ہے اور آپ ہاشمی سید بھی نہیں ہیں تو اس صورت میں آپ زکوة کی رقم لے کر اپنا علاج کروا سکتے ہیں، بشرطیکہ زکوة دینے والا شخص آپ یا آپ کے وکیل  کو یہ رقم مالک بنا کر دے، یا یہ کہ اس رقم سے دوائی یعنی انجیکشن وغیرہ خرید کر آپ  یا آپ کے نمائندےکے حوالے کر دے تو بھی زکوة ادا ہو جائے گی۔

حوالہ جات

لا يجوز دفع الزكاة إلى من يملك نصاباً أي مال كان دنانير أو دراهم أو سوائم أو عروضاً للتجارة أو لغير التجارة فاضلاً عن حاجته في جميع السنة، هكذا في الزاهدي. والشرط أن يكون فاضلاً عن حاجته الأصلية، وهي مسكنه، وأثاث مسكنه وثيابه وخادمه، ومركبه وسلاحه، ولا يشترط النماء؛ إذ هو شرط وجوب الزكاة لا الحرمان، كذا في الكافي. ويجوز دفعها إلى من يملك أقل من النصاب، وإن كان صحيحاً مكتسباً، كذا في الزاهدي. ....... ولا يدفع إلى بني هاشم، وهم آل علي وآل عباس وآل جعفر وآل عقيل وآل الحارث بن عبد المطلب، كذا في الهداية.

محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی

یکم ربیع الاول 1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب