| 88676 | متفرق مسائل | متفرق مسائل |
سوال
میری چھوٹی بہن جو تقریبا تین سال کی ہے ،موبائل میں ہر وقت کارٹون دیکھتی ہے، بہت ضد کرتی ہے اور روتی ہے، کوئی ایسا وظیفہ بتادیجیےکہ بچی کارٹون دیکھنے کی ضد چھوڑ دے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بچوں کے لیےکارٹون دیکھنا بہت نقصان دہ ہے،اس سے بچوں کی بینائی پر اثر پڑتا ہے اوراگر کارٹون کا مواد خراب ہو تو ان کے اخلاق بگڑجاتے ہیں ۔ اس لیے والدین کو چاہیےکہ محبت اور نرمی کے ساتھ اپنے بچوں کی تربیت کریں اور ان کو موبائل دینے کی بجائے جسمانی کھیل یا ورزش كی ترغيب دیں۔اگر بچے پھر بھی زیادہ ضد کریں تو والدین کوچاہیےاسلامی کارٹون دکھائیں،جن میں بچوں کومختلف دعائیں اور نماز وغیرہ سکھائی جاتی ہے۔یاایسےمفیدکارٹون جو موسیقی اور فحش مواد پر مشتمل نہ ہو اور ان سےکوئی علمی فائدہ ہوتو ان کے دکھانے میں بھی گنجائش ہے۔
حوالہ جات
ساتھ ساتھ درج ذیل آیت پڑھ کر بچے پر دم کریں ،اس سے ان شاءاللہ بچہ رونا اورضد کرنا چھوڑدےگا۔
قولہ تعالیٰ :وَخَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَـٰنِ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسًا. [سورۃ طٰہٰ :108] (اعمال قرآنی ص:134)
اور ہر نماز کے بعد درج ذیل دعا کا بھی اہتمام کیجیے:
قال الله تعالیٰ: ربَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَاماً.[سورۃ الفرقان:74]
رشید خان
دار الافتاء جامعۃ الرشيدكرا چی
18/ربیع الثانی/1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | رشید خان بن جلات خان | مفتیان | شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب |


