03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اثنا عشری شیعہ سے نکاح کرنے کا حکم
88783طلاق کے احکامالفاظ کنایہ سے طلاق کا بیان

سوال

غلط بیانی سےعدالتی خلع لے کر لڑکی کے والدین نے اس کا دوسری جگہ کسی شیعہ لڑکے سے نکاح کر دیا، جو کہ اثنا عشری شیعہ ہے اور اپنے مکتبِ فکر کا مبلغ ہے اور شیعوں کے تمام رسوم ورواج بھی کرتا ہے، اب پانچ سال کا عرصہ گزر چکا ہے، اب لڑکی کو فکر لاحق ہوئی ہے، پہلے اس کو ان مسائل کا علم نہیں تھا،  اب وہ بہت پریشان ہے،

سوال یہ ہے کہ اس دوسرے نکاح کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورتِ مسئولہ میں چونکہ شریعت کی رُو سے پہلا نکاح ختم نہیں ہوا تھا اس لیے لڑکی کے والدین کا دوسری جگہ نکاح کرنا ہرگز جائز نہیں تھا، کیونکہ کسی شخص کی منکوحہ عورت سے نکاح کرنا شرعا باطل اور کالعدم شمار ہوتا ہے، اس لیے اثنا عشری شیعہ (یاد رہے کہ جوشخصتحریف قرآن، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگانااور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اورحضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی تکفیر کامرتکب ہووہ دائرہ اسلام سے خارج ہے، کذا فی احسن الفتاوی:۸/۴۰۳) سے تعلق رکھنے والے شخص سے کیا گیا نکاح شرعاً منعقد نہ ہونے کی وجہ سے لڑکی پر لازم ہے کہ فوری طور پر اس لڑکے سے علیحدگی اختیار کرے، نیز جتنا لڑکی نے عرصہ اس لڑکے كے ساتھ گزارا ہے اس پر اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کرنا بھی لازم ہے۔اورلڑکی علیحدگی کے بعد عدت (یہ عدت وطی بالشبہ کی وجہ سے واجب ہو گی) گزار کر اپنے شوہر(جس سے پہلا نکاح ہوا تھا)کے پاس جا سکتی ہے۔

حوالہ جات

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 268) دار الكتب العلمية:

ومنها أن لا تكون منكوحة الغير، لقوله تعالى: {والمحصنات من النساء} [النساء: 24] معطوفا على قوله عز وجل: {حرمت عليكم أمهاتكم} [النساء: 23] إلى قوله: {والمحصنات من النساء} [النساء: 24] وهن ذوات الأزواج، وسواء كان زوجها مسلما أو كافرا.

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (3/ 46) دار الفكر-بيروت:

وبهذا ظهر أن الرافضي إن كان ممن يعتقد الألوهية في علي، أو أن جبريل غلط في الوحي، أو كان ينكر صحبة الصديق، أو يقذف السيدة الصديقة فهو كافر لمخالفته القواطع المعلومة من الدين بالضرورة.

محمد نعمان خالد

دارالافتاء جامعة الرشیدکراچی

27/  ربیع الثانی 1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد نعمان خالد

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب