03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قعدہ اولی میں امام سے پہلے تشہد پورا کرنے کا حکم
88840نماز کا بیاننماز کےمتفرق مسائل

سوال

فرض نماز کے قعدہ اولیٰ میں امام جب تک کھڑا نہ ہو تو مقتدی درود اور دعا پڑھ سکتے ہیں کیا اور اگر خاموش رہے گا تو کیوں ؟ تفصیل درکار ہے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 اگر مقتدی قعدہ اولٰی میں امام سے پہلےتشہد مکمل کرلے تو اب امام کے اُٹھنے تک  مقتدی پرخاموش رہنا لازم ہے۔درود ودعا نہیں پڑھ سکتا  ،اس لیے کہ قعدہ اولٰی میں تشہد کے علاوہ درود و دعا پڑھنا درست نہیں ۔ نیز جماعت کی نماز میں امام کی متابعت واجب ہے، لہٰذا جب تک امام بیٹھا ہو مقتدی پر بھی  امام کی  اتباع لازم ہے۔

حوالہ جات

الدر المختار (ص71) :

ولو ‌فرغ ‌المؤتم ‌قبل إمامه سكت اتفاقا.

حاشية ابن عابدين (1/ 511):

‌قوله: ‌سكت ‌اتفاقا لأن الزيادة على التشهد في القعود الأول غير مشروعة كما مر؛ فلا يأتي بشيء من الصلوات والدعاء وإن لم يلزم تأخير القيام عن محله، إذ القعود واجب عليه متابعة لإمامه.

یاسر علی گل بہادر

دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی    

6/جمادی الاولٰی/1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

یاسر علی بن گل بہادر

مفتیان

شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب