| 88898 | متفرق مسائل | متفرق مسائل |
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ ایک کہاوت مشہور ہے کہ مال عورت کے نصیب سے اور اولاد مرد کے نصیب سے آتی ہے۔ اس بات میں کتنی سچائی ہے قرآن و حدیث فقہاء کی تعلیمات روشنی میں بتائے اور اگر غلط ہے تو قرآن و حدیث فقہاء کی تعلیمات روشنی میں دلائل مہیا کریں برائے کرم۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
یہ جملہ دراصل ایک عوامی کہاوت (محاورہ) ہے کوئی مسلمہ اصول نہیں،اولاد میاں بیوی دونوں کا نصیب ہوتا ہے، جبکہ رزق ہر ایک کا پہلے سے ہی متعین و مخصوص ہے۔ جیسا کہ حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ انسان جب ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو چار چیزیں اس کے متعلق لکھی جاتی ہیں اس میں سے ایک رزق بھی ہے۔ اور رزق کا معنی عام ہے اس میں مال، اولاد شامل ہے ، لہذا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کے پیدا ہونے سے پہلے اس کا رزق لکھا جا چکا ہوتا ہے۔
باقی رزق میں برکت کے چند اسباب ہیں جس میں سے ایک سبب نکاح اور کثرت اولاد بھی ہے۔
حوالہ جات
القرآن المجید ( النور: 32)
قال الله تعالى: وانكحوا الايامى منكم والصالحين من عبادكم وامائكم ان يكونوا فقراء يغنهم الله من فضله
سنن الترمذي (4/ 216):
عن عبد الله بن مسعود، قال: حدثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم وهوالصادق المصدوق: "إن أحدكم يجمع خلقه في بطن أمه في أربعين يوما...ويؤمر بأربع: يكتب رزقه وأجله وعمله وشقي أو سعيد
مجیب الرحمن بن محمد لائق
دارالافتاءجامعۃ الرشیدکراچی
12/05/1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | مجیب الرحمٰن بن محمد لائق | مفتیان | شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب |


