03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
“الطہور شطرالایمان”کا معنی(طہارت جزوِ ایمان یا نصف ایمان ہے)
الطہور شطر الایمان کا معنیحدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

جناب میرا بھائی ایک چیز پر بحث کرتا ہے کہ" الطھور شطرالایمان" کا ترجمہ علما نے کیا ہے کہ :صفائی نصف ایمان ہے ،اور اس کی  تفسیر میں لکھتے ہیں کہ: اس سے باطنی صفائی بھی مراد ہے ۔ اگر یہ بات ہے تو صفائی صرف نصف ایمان ہی کیوں ؟ کہ باطن صاف ہو جائے تو پھر ہم احکامات الہی پر بھی عمل کریں گے کہ لادینی، حسد ،کفر جیسی باطنی بیماریوں سے بچ جائیں گے ۔ پھر باقی نصف ایمان کونسا ہے جس کا ظاہری و باطنی صفائی سے بالکل تعلق ہی نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایمان کامل اس وقت ہوتاہے جب انسان اخلاق رذیلہ سے پاک ہو اور اخلاق حمیدہ سے متصف ہو جس کو صوفیاء کرام کی اصطلاح میں " تخلیۃ عن الرذائل تحلیۃ بالفضائل " کہاجاتاہے۔

طہارت سے تخلیۃ عن الرذائل ہوتاہے لیکن ایمان کا دوسراحصہ جو تحلیۃ بالفضائل ہے وہ صرف  طہارت سے نہیں ہوتا ۔ اس لیے باطنی صفائی کو نصف ایمان کہاگیا۔

حوالہ جات

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (1/ 341)

قال النووي: أصل الشطر النصف، وقال بعض المحققين: الطهور تزكيه عن العقائد الزائغة والأخلاق الذميمة وهي شطر الإيمان الكامل، فإنه تخلية وتحلية.

امداداللہ بن مفتی شہیداللہ 

دارالافتاءجامعۃالرشید، کراچی

24/جمادی الاولی /1447

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

امداد الله بن مفتی شہيد الله

مفتیان

شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب