03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حکومتی قانون کی خلاف ورزی کا شرعی حکم
89272متفرق مسائلمتفرق مسائل

سوال

    کچھ افسران موٹروے پولیس میں ایسے بھی ہیں جو اوورلوڈ گاڑیوں کو چالان نہیں کرتے، بلکہ ان سے دو ہزار روپے لے کر چھوڑ دیتے ہیں، حالانکہ اوورلوڈنگ کا اصل اور قانونی چالان پانچ ہزار روپے ہے۔ جب ڈرائیور کو پانچ ہزار روپے کا باقاعدہ چالان دیا جاتا ہے، جو کہ حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتا ہے، تو وہ ڈرائیورافسران، ڈیپارٹمنٹ اور حکومت کو بہت گالیاں دیتے ہیں۔لیکن جب بعض افسران دو ہزار روپے لے کر گاڑی چھوڑ دیتے ہیں تو ڈرائیور بہت خوش ہوتے ہیں اور دعائیں دیتے ہیں۔

   بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ حکومت نہ تو سڑکیں ٹھیک بناتی ہے اور نہ سہولیات فراہم کرتی ہے، اس لیے بہتر ہے کہ افسران دو ہزار روپے لے کر چھوڑ دیں۔افسران جو دو ہزار روپے لیتے ہیں، وہ دراصل پانچ ہزار روپے کا قانونی چالان نہیں کرتے، بلکہ یہ رقم اپنی جیب میں رکھ لیتے ہیں، جسے رشوت کہا جاتا ہے۔ ڈرائیور بھی اس پر خوش ہوتے ہیں، کیونکہ وہ اصل چالان سے بچ جاتے ہیں۔

   اب سوال یہ ہے کہ چونکہ قانون کے مطابق تو چالان پانچ ہزار روپے ہے،تو جو افسران دو ہزار روپے لے رہے ہیں، وہ صحیح کر رہے ہیں یا غلط؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

رشوت لینا اور دینا حرام ہے۔ جس جرم کا چالان جتنا بنتا ہے اتنا ہی ادا کرنا چاہیے۔رشوت دے کر اس سے بچنا شرعا ناجائز و حرام ہے۔حکومت کا سڑکیں نہ بنانا ان کی نا اہلی ہے،لیکن اس کی وجہ سے رشوت دے کر چالان سے بچناجائز نہیں۔

حوالہ جات

   سورۃ البقرۃ :  (188)

   "وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ وَتُدْلُوا بِهَا إِلَى الْحُكَّامِ ...".

   سورۃ النساء :  (59)

  "يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنكُمْ ۖ".

   مصنف ابن أبي شيبة (عوامة) (11/ 303)

   عن ثوبان ، قال : "لعن النبي صلى الله عليه وسلم الراشي والمرتشي والرائش ، يعني الذي يمشي بينهما".

  صحيح البخاري ط- أخرى (18/ 52)

  عن أنس بن مالك رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم :"اسمعوا وأطيعوا وإن استعمل عليكم عبد حبشي كأن رأسه زبيبة".

محمد شاہ جلال      

دار الإفتاء، جامعۃ الرشید، کراچی

11/ جماد الاخری/1447ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد شاہ جلال بن خلیل حولدار

مفتیان

شہبازعلی صاحب / فیصل احمد صاحب