| 89926 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے جدید مسائل |
سوال
دبی میں ایک کمپنی ہے جس کا نام Azadea ہے اور اس کمپنی کےچیرمین کے ساتھ میرا بھائی ڈرائیور ہے۔ azadeaکمپنی کے ساتھ میرے کافی انٹرویوز ہوئے ہیں ان کو میں نے بتایا کہ میں نے administration assistant میں کام کیا ہے ۔ اور سابقہ کمپنی نے جو مجھے experience certificate دیا تھا وہ بھی administration assistant کا ہے۔ لیکن جس office میں میں کام کرتا تھا وہاں میں نے ایک شخص سے سنا تھا کہ میری post (office assistant) یا office boy کی ہے ۔
Azadea كے ساتھ interviews کے بعد انہوں نے مجھے storekeeper کی جاب آفر کی ۔ مجھے شک ہےکہ شاید انہوں نے مجھے storekeeper کی job اس لیے دی ہےکیونکہ میں نے ان کو بتایا تھا میں نے administration assistant میں کام کیا ہے جب کہ میری (administration assistant) post کی نہیں تھی بلکہ office assistant یا office boy کی تھی اور میں نے وہاں بس کچھ دن کے لیے ہی کام کیا تھا۔ اب اگر یہ Azadea company مجھے storekeeper کی job دیتے ہیں اور training بھی دیتے ہیں تو کیا میری تنخواہ حلال ہوگی۔ کیونکہ مجھے storekeeper کے کام کا experience نہیں ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں ۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
آپ نے انٹرویوز دیتے وقت جو غلط بیانی سے کام لیا اور غلط سرٹیفکیٹ بنوایااس کی وجہ سے آپ گناہ گار ہوئےہیں،تاہم اگرآپ میں اس ملازمت کی صلاحیت ہے اور کمپنی اپنی صوابدید پر آپ کو رکھ رہی ہے تو حاصل شدہ تنخواہ آپ کےلیے حلال ہوگی ۔آپ کو اپنی غلط بیانی پر استغفار کرنا چاہیے ۔
حوالہ جات
بلوغ المرام من أدلة الأحكام:الرقم 784
باب شروطه وما نهي عنه منه۔۔۔۔۔ عن رفاعة بن رافع رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وسلم سئل: أي الكسب أطيب? قال: «عمل الرجل بيده، وكل بيع مبرور». رواه البزار، وصححه الحاكم. (1)
تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق:5/134
والخاص الذي يستحق الأجرة بتسليم نفسه في المدة، وإن لم يعمل، وهذا يئول إلى الدور؛ لأن هذا حكم لا يعرفه إلا من يعرف الأجير المشترك والخاص.
الهداية في شرح بداية المبتدي:3/243
قال: "والأجير الخاص الذي يستحق الأجرة بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل كمن استؤجر شهرا للخدمة أو لرعي الغنم" وإنما سمي أجير وحد؛ لأنه لا يمكنه أن يعمل لغيره؛ لأن منافعه في المدة صارت مستحقة له والأجر مقابل بالمنافع، ولهذا يبقى الأجر مستحقا، وإن نقض العمل.
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع:4/174
وأما ركن الإجارة، ومعناها أما ركنها فالإيجاب والقبول وذلك بلفظ دال عليها وهو لفظ الإجارة، والاستئجار، والاكتراء، والإكراء فإذا وجد ذلك فقد تم الركن ۔۔۔ وأما صفة الإجارة فالإجارة عقد لازم إذا وقعت صحيحة عرية عن خيار الشرط والعيب والرؤية عند عامة العلماء.
حنبل اکرم
دارالافتاء جامعۃ الرشید ،کراچی
80 /شعبان المعظم /1447ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | حنبل اکرم بن محمد اکرم | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


