03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جماعتِ اسلامی والے شخص کا امامت کروانا
73577نماز کا بیانامامت اور جماعت کے احکام

سوال

میرا  تعلق جماعت اسلامی سے ہے۔ اور میں نے جماعت اسلامی  کے مرکز منصورہ سے دورہ حدیث کیا ہے۔ جماعت اسلامی کی دینی و ملی خدمات اور اقامت دین کی جدوجہد سے بہت زیادہ متاثر ہوں۔

الحمد للہ میں امام اعظم ابوحنیفہ کا مقلد ہوں ۔ اہل سنت والجماعت سے تعلق ہے۔اور عقائد میں ، مسائل میں، احکام میں جمہورعلماء اہل سنت کا پابندہوں کسی فرد کے ذاتی اجتہاد کا جو جمہور کے خلاف ہوقائل نہیں ہوں۔ میرا مجموعی طرز عمل اس کا گواہ ہے۔ اہلیان علاقہ اس کے شاہد ہیں ۔البتہ مولانا سید ابوالاعلی مودودی کے ہر اچھے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور اللہ سے  دعا گو ہوں  کہ اللہ تعالی ان کے اچھے کاموں کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت عطا فرمائےاور بحیثیت انسان ان سے جو غلطیاں ہوئی ہیں، اللہ تعالی ان کو معاف فرمائے۔ اپنے اس عقیدے کی وضاحت کے بعدکیا میرا امامت کروانا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر  صورت حال اسی طرح ہےجیسے اوپر ذکر کی گئی ہے تو آپ کا امامت کروانا جائزہے۔

حوالہ جات

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (1/ 156)

وأما بيان من يصلح للإمامة في الجملة فهو كل عاقل مسلم حتى تجوز إمامة العبد ، ........ لما روي عن النبي - صلى الله عليه وسلم - أنه قال: «صلوا خلف من قال لا إله إلا الله» .

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (1/ 157)

وأولى بها فالحر أولى بالإمامة من العبد، والتقي أولى من الفاسق، والبصير أولى من الأعمى، وولد الرشدة أولى من ولد الزنا، وغير الأعرابي من هؤلاء أولى من الأعرابي لما قلنا، ثم أفضل هؤلاء أعلمهم بالسنة وأفضلهم ورعا وأقرؤهم لكتاب الله - تعالى - وأكبرهم سنا.

محمد عبدالرحمن ناصر

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

  30/11/1442                                                                          

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب