03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیوی کی کمائی پر شوہر کا حق
73466میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

شریعت کی رو سے بیوی کی کمائی پر شوہر کا حق ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شرعی لحاظ سے عورت جو کماتی ہے  وہ اسی کی ملکیت ہے ،اس پر اسی کا حق ہے،اس کی کمائی پر شوہر کا حق نہیں،شوہر بغیر اجازت کے اس کی کمائی استعمال نہیں کرسکتا۔البتہ بیوی کی موت کی صورت میں جو کمائی اسکی ملکیت میں موجود ہو گی اس میں بطور میراث شوہر کا بھی حق ہو گا۔

حوالہ جات

{وَلَا تَتَمَنَّوْا مَا فَضَّلَ اللَّهُ بِهِ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ لِلرِّجَالِ نَصِيبٌ مِمَّا اكْتَسَبُوا وَلِلنِّسَاءِ نَصِيبٌ مِمَّا اكْتَسَبْنَ } [النساء: 32]

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 325)

 مع زوجها إذا اجتمع بعملهما أموال كثيرة، فقيل هي للزوج وتكون المرأة معينة له، إلا إذا كان لها كسب على حدة فهو لها

محمد عبدالرحمن ناصر 

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

10/11/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عبدالرحمن ناصر بن شبیر احمد ناصر

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب