| 72496 | زکوة کابیان | زکوة کے جدید اور متفرق مسائل کا بیان |
سوال
کیا زکوۃ کے پیسے مسجد کے واش روم کی تعمیر میں لگائے جاسکتے ہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
زکوۃ و دیگر صدقاتِ واجبہ کی رقم کا مستحقِ زکاۃ کو مالک بنانا ضروی ہے ،لہذا زکوۃ کی رقم مسجد کے واش روم سمیت کسی بھی جگہ کی تعمیر میں نہیں لگا سکتے۔
حوالہ جات
(الفتاویٰ الہندیۃ ۱؍۱۸۸)
ولا یجوز أن یبنی بالزکاۃ المسجد وکذا القناطر والسقایات وإصلاح الطرقات۔
مصطفی جمال
دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی
30/04/1442
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | مصطفیٰ جمال بن جمال الدین احمد | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


