| 78752 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
موبائل میں ڈاؤن لوڈ کی جانے والی زونگ ایپلیکیشن میں ایک آپشن"ریوارڈز"کا ہوتا ہے،جس سے روزانہ مفت کچھ انٹر نیٹ ملتا ہے۔کیا یہ انٹر نیٹ استعمال کرنا جائز ہے ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
" زونگ اپلیکیشن‘‘ کے حوالے سے جو معلومات حاصل ہوئی ہیں، اس کے مطابق اس ا یپلیکیشن میں" ڈیلی ریوارڈ ز " کمپنی کی طرف سے تبرع ہے ، لہذا اس کا استعمال جائز ہے ۔البتہ اگر بعد میں کمپنی کی طرف سے ایپلیکیشن کی پالیسی میں کوئی تبدیلی کی جاتی ہے تو اس صورت میں حکم اس پالیسی کو دیکھ کرلگایا جائے گا۔
حوالہ جات
.....
محمد عمر الیاس
دارالافتاء جامعۃالرشید،کراچی
10 جمادی الثانی،1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عمر بن محمد الیاس | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


