78753 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
مجھے کچھ دن پہلے ایک دوست نے واٹس ایپ پر "رمضان مبارک "کہا اور ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ حدیثِ پاک میں آیا ہے کہ جو شخص کسی کو سب سے پہلے "رمضان مبارک "کہتا ہے ،اس پر دوزخ کی آگ حرام ہو جاتی ہے۔کیا یہ بات درست ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
رمضان کی صرف مبارک باد دینا تو درست ہے لیکن اس کو لازم یا کارِ ثواب سمجھنا درست نہیں اور اس پر سوال میں مذکورہ فضیلت کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں، اور اگر اسے سنت سمجھا جائے تو یہ گناہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم پر جھوٹ بولنا ہو گا جس پر حدیث پاک میں بڑی سخت وعید آئی ہے۔
حوالہ جات
روی ا لإمام البخاری رحمہ اللہ عن علی رضی اللہ عنہ قال: قال النبي صلى اللہ عليه وسلم: لا تكذبوا علي، فإنه من كذب علي فليلج النار.( صحيح البخاري:رقم الحدیث106)
روی ا لإمام البخاری رحمہ اللہ عن المغيرة رضي اللہ عنه قال: سمعت النبي صلى اللہ عليه وسلم يقول: إن كذبا علي ليس ككذب على أحد، من كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار.
( صحيح البخاري:رقم الحدیث1291)
محمد عمر الیاس
دارالافتاء جامعۃالرشید،کراچی
10 جمادی الثانی،1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عمر بن محمد الیاس | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |