| 78755 | نکاح کا بیان | محرمات کا بیان |
سوال
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ! ہمارے قریبی رشتہ داروں میں سے ایک شخص کی پہلی شادی سے کچھ اولاد ہوئی، پھر اس شخص نے ایک دوسری عورت سے نکاح کیا، وہ عورت بیوہ تھی اور اس کی بھی سابقہ نکاح سے کچھ اولاد تھی۔ اب یہ دونوں میاں بیوی اپنی پہلے اولاد میں سے بعض کا آپس میں نکاح کرنا چاہتے ہیں ، تو کیا اس شخص کی پہلے والی اولاد کا نکاح اپنی بیوی کی سابقہ نکاح سے ہونے والی اولاد کے ساتھ جائز ہو گا ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورتِ مسئولہ میں ان بچوں کا آپس میں نکاح جائز ہے۔
حوالہ جات
قال العلامة الحصكفى رحمه اللہ : وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال (الدر المحتار: 105/4)
قال جمع من العلماء رحمهم اللہ : لا بأس بأن يتزوج الرجل امرأة ويتزوج ابنه ابنتها أو أمها.
(الفتاوى الهندية : 305/1)
قال العلامة ابن عابدین رحمه اللہ: قال الخير الرملي: ولا تحرم بنت زوج الأم ولا أمه ولا أم زوجة الأب ولا بنتها . (رد المحتار: 105/4)
محمد عمر الیاس
دارالافتاء جامعۃالرشید،کراچی
9جمادی الثانی،1444ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد عمر بن محمد الیاس | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |


