03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میاں بیوی کی نماز باجماعت پڑھنے کاحکم
78712متفرق مسائلمتفرق مسائل

سوال

میری کوشش تو یہی ہوتی ہے کہ نماز باجماعت پڑھوں ،لیکن کبھی کبھار جماعت کا وقت گزرجاتاہے تو کیا میں اپنی اہلیہ کے ساتھ نماز باجماعت اپنے گھر ہی پر پڑھ سکتا ہوں یانہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بیوی شوہر کی اقتدا میں فرض نماز  پڑھ سکتی ہے ،اور دونوں کی جماعت کا طریقہ یہ ہے کہ بیوی شوہر کے بالکل پیچھے کھڑی ہوگی ، برابر میں نہیں ۔

حوالہ جات

الأصح أنہ لو جمع بأھلہ لا یکرہ وینال فضیلة الجماعة؛ لکن جماعة المسجد أفضل.  ( رد المحتار :2/ 65)

حتی لو صلی في بیتہ بزوجتہ أو جاریتہ …فقد أتی بفضیلة الجماعة اھ، کذا فی الشرح؛ ولکن فضیلة المسجد أتم  . (حاشیة الطحطاوي علی المراقي ،ص:287 )

(قوله: وخصه الزيلعي ... الخ) ... وقال: المرأة إذا صلت مع زوجها في البیت، إن کان قد مها حذاء قدم الزوج لاتجوز صلاتهما بالجماعة، و إن کان قدماها خلف قدم الزوج إلا أنها طویلة تقع رأس المرأة في السجود قبل رأس الزوج جازت صلاتهما؛ لأن العبرة للقدم. (ردالمحتار: 1/ 567)

محمدادریس

دارالافتاء،جامعۃ الرشید، کرچی

8/جماد ی الثانی /1444ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد ادریس بن محمدغیاث

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب